وفاق المدارس کا اہم اجلاس (آج) طلب کرلیا گیا،عوامی رابطہ مہم سمیت دیگر امور پہ حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا

منگل 4 دسمبر 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) وفاق المدارس العربیہ کا اہم اجلاس آج 5دسمبر بروز بدھ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون میں ہوگا،وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق موجودہ حالات میں مدارس دینیہ کی اہمیت پہ عوامی رابطہ مہم کے حوالہ سے صوبہ بھر میں اجتماعات کو حتمی کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف مساجد و مدارس کے انہدام سمیت مدارس کو بھیجے گے کوائف نامہ کے حوالہ سے بھی لائحہ طے کیا جائیگا،ناظم صوبہ سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مولانا ڈاکٹر عادل خان،مفتی محمد نعیم،مولانا قاری عبدالرشید،مولانا محمد خالد،مولانا راحت علی ھاشمی،معاون صدر وفاق مولانا ڈاکٹر سعید اسکندر سمیت دیگر مسؤلین ومنتظمین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق اس اہم اجلاس میں پیغام مدارس اجتماعات کی حتمی ترتیب سمیت مدارس کو کوائف نامہ کے بھیجنے جانے اور مدارس کو درپیش چیلنجز کے حوالہ سے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :