حضور پاک ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے،وفاقی وزیرنورالحق قادری
منگل 4 دسمبر 2018 21:20
(جاری ہے)
تقریب میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی،سینکڑوں علماء ومشائخ بھی شریک ہوئے۔
محمد نورالحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی محبت ملت اسلامیہ کا ایسا لازوال سرمایہ ہے جس میراث اور سرمایے کو اپنے نسل نو تک پہنچانا ہمارا فرض منصبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش سلگتے ہوئے مسائل اور چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ عالم اسلام کے مسلمان آپس میں اتفاق اور اتحاد قائم کریں۔ ملک عزیز پاکستان ہمارے اسلاف کی مسلسل قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ جسکا استحکام اور سلامتی ہمیں سب چیزوں سے زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی محافظین کوقوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ہمارے نظریاتی سرحدات کے محافظ علماء اور مشائخ ہیں اور جغرافیائی سرحدات کے محافظین افواج پاکستان ہیں۔ جن کی شبانہ روز محنتوں سے ملک کی سرحدات محفوظ ہیں اور سخت حالات میں بھی اپنی جان پر کھیل کر پاک سرزمین کا دفا ع بطریق احسن کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاک سرزمین کے سپاہی ہیں۔ فوج کے نڈر اور دلیر جوانوں نے اس دھرتی میں امن کے قیام کے لئے تن من دھن کی بازی لگا کر ہمیں آزادی دی۔پاک فوج کا اگر یہ کردار نہیں ہوتا تو آج پاکستان فلسطین، شام اور یمن کا منظر پیش کر رہا ہوتا۔ ہم آج اس پاک سرزمین پر جو آزادی کا سان لے رہے ہیں اس کے پیچھے پاک فوج اور دیگر اداروں کی انتھک محنت اور جدو جہد کار فرما ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے زندگی تمامسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی دینا و اخرات کی کامیابی ملے گی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید حسین نے تقریب میں شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
-
ہرچیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.