چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں‘سوئس وفد
دورے کا مقصد پاکستانی مارکیٹ کا جائزہ لینا ہے، فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں‘نائب سفیر حکومت سرمایہ کاری و تجارت کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے، سرمایہ کاروں کو درپیش تمام مشکلات دور کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے‘سی ای او سرمایہ کاری بورڈ
بدھ 5 دسمبر 2018 17:00
(جاری ہے)
جہانزیب برانہ نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں حکومت سرمایہ کاری و تجارت میں اضافے کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے سوئس وفد کو صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور سرمایہ کاروں کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ون سٹاپ شاپ ہے جہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے ان کی تمام مشکلات کا ازالہ کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں زراعت، خوراک، فارما، ٹیکسٹائل، سیاحت، ریٹیل، ای کامرس ، لاجسٹکس اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سوئس وفد نے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے موجود مواقع کا جائزہ لینا ہے۔ ان کی سب سے زیادہ دلچسپی فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں ہے اور اس حوالے سے اگلے سال ایک خصوصی تجارتی وفد سوئٹرز لینڈ سے پاکستان کا دورہ کرے گا ۔ انہوں نے پاکستان میں نئی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے ۔ برنارڈ فرجر نے کہا کہ سوئٹرز لینڈ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے پہلے پانچ ملکوں میں شامل ہے جبکہ بہت سی سوئس کمپنیاں پاکستان کے مختلف سیکٹروں میں عملی طور پرکام کر رہی ہیں، انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان کا معاشی ماحول چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے آئیڈیل ہے اور اسی مثبت پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی سوئس کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں خاطرخواہ دلچسپی رکھتی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.