عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:45

عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) تحقیقی ادارے گلوبل کاربن پروجیکٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گرینگیسز اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقی ادارے گلوبل کاربن پروجیکٹ کے مطابق 2018ء میں جلائے جانے والے تیل اور گیس کی وجہ سے ضرر رساں گیسوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب 200 ممالک کے وفود پولینڈ میں ہونے والی سالانہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہیں۔ اس کا مقصد 2015ء کے دوران پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے پر عمل درآمد ممکن بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :