ایبٹ آباد، ٹی ایم اے کا مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کا آپریشن

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے کچہری روڈ، مین بازار، گردوارہ بازار اور سبزی منڈی میں مختلف بازاروں میں تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے متعدد دکانداروں کر جرمانے عائد کر دئیے تاجروں نے اس سلسلہ میں تحصیل نائب ناظم ایبٹ آباد سردار شجاع کے ساتھ مذاکرات بھی کئے ،ٹی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے از خود تجاوزات ختم نہ کیں تو ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے کی طرف سے جرمانے عائد کرنے پر تاجروں کے وفد نے تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد سے ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ سردار شجاع نے بھی تاجر برادری سے کہا کہ وہ از خود تجاوزات ختم کریں ورنہ ایسے تاجروں کے خلاف ٹی ایم اے خود کارروائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :