پاکستان میں پہلی بار 4.5جی ٹیکنالوجی متعارف

جدید ایل ٹی وی نیٹ ورک کو مزید تیز کرنے کی جانب قدم ہے ، کمپنی

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:24

پاکستان میں پہلی بار 4.5جی ٹیکنالوجی متعارف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان میں 4.5 جی ٹیکنالوجی براڈ بینڈ کی شکل میں تو دستیاب ہے مگر موبائل فونز صارفین کے لیے پہلی بار ایک کمپنی نے اسے متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ٹیلی نار پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 4.5 جی موبائل نیٹ ورک متعارف کرا رہی ہے جو کہ صارفین کو انتہائی تیز رفتار ڈیٹا نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ جدید ایل ٹی وی نیٹ ورک کو مزید تیز کرنے کی جانب قدم ہے اور اس وقت اس کے 80 فیصد صارفین تھری یا فورجی استعمال کررہے ہیں اور یہ نئی ٹیکنالوجی کسی سنگ میل سے کم نہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم نے 4.5 جی کو متعارف کرا دیا ہے جو کہ مستقبل میں فائیو جی کی جانب سے بڑھنے کے لیے پل بنے گی۔

(جاری ہے)

اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو تیز تر اپ لوڈنگ اور ڈائون لوڈنگ اسپیڈ کے ساتھ دیگر ویب سروسز کی اسپیڈ میں نمایاں تیزی محسوس ہوگی، تاہم موبائل آپریٹر کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ 4.5 جی میں ڈائون لوڈ یا اپ لوڈنگ اسپیڈ کیا ہوگی۔

اس کمپنی کے تمام 4 جی صارفین کو اس نئی ٹیکالوجی کی تیز تر رفتار مطابقت رکھنے والے فونز میں خودکار طور پر مل جائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 4.5 جی فیچرز کو کراچی، لاہور، راولپنڈ یاور اسلام آباد میں ایکٹیویٹ کیا جاچکا ہے۔۔