سندھ میں سجاول کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

جمعہ 7 دسمبر 2018 12:36

سندھ میں سجاول کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) سندھ میں سجاول کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ کے ذرائع کے مطابق شاہ بندر بلاک میں واقع بناری ایکس ون ویل سے گیس کی دریافت ہوئی ہے اور اس بلاک میں پی پی ایل،ماڑی پٹرولیم کمپنی ،سندھ انرجی ہولڈنگ اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

بناری ایکس ون ویل میں 3470 میٹر تک گہرائی میں کھدائی کی گئی ہے۔ اس سے یومیہ 9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔