گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دینے سے متعلق سماعت ،

عدالت نے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل د یدی،سماعت چوبیس دسمبر تک ملتوی

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:49

گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دینے سے متعلق  سماعت ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دینے سے متعلق معاملے کی سماعت ، عدالت نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی ممبران میں اعتزاز احسن ، سلمان اکرم راجہ ، جاوید احمد اور سیکرٹری کشمیر امور افرسیاب شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے کی عدالت نے اس موقع پر جمعرات کو تین بجے اٹارنی جنرل آفس میں قائم سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے میٹنگ میں سامنے آنے والی سفارشات منگل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے اعتراضا ت اور سفارشات سے بھی عدالت کو آگاہ کیاجائے حتمی فیصلہ عدالت خود کرے گی چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو قانون سازی ، انتظامیہ ، عدلیہ اور پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح بنیادی حقوق فراہم کئے جائینگے ہمارے حکم کی حیثیت عدالتی حکم سے زیادہ اور آئین سے زیادہ ہوگی اٹارنی جنرل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے سے متعلق مزید وقت درکار ہے جمعرات کواس حوالے سے میٹنگ کرلیتے ہیں عدالت نے معاملہ کی سماعت چوبیس دسمبر تک ملتوی کردی