یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ دیامر اور بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع کرادی

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ چیف جسٹس آف پاکستان کے دیامر اور بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان اسلام آباد ہیڈ آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کارپوریشن کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کے 49 لاکھ 61ہزار 665روپے اکھٹے کئے گئے تھے جنہیں چیف جسٹس آف پاکستان کے دیامر اور بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع کرا دیا گیا ۔