ماحولیاتی آلودگی میں بتدریج کمی آ رہی ہے ،400 یا اس سے زائد ائیرکوالٹی انڈکس انسانی جانوں کے لئے خطر ناک ہوتا ہے ، صوبائی وزراء کے پنجاب اسمبلی میں جوابات
ہمارا 80سی200تک ہے جو خطرے سے باہر ہے ،ملک بھر میں پلانٹیشن کی جا رہی ہے اوربہت جلد سرسبز پاکستان نظر آئے گا،، تمام وکلاء تنظیموں کو آن بورڈ لیا ہوا ہے ،بہت جلدکوئی راستہ نکل آئے گا۔
جمعہ 7 دسمبر 2018 22:32
(جاری ہے)
اجلاس میں دو محکموں مواصلات اور ماحولیات کے بارے میں سوالوں کے جوابات دیئے جانے تھے لیکن مواصلات کے وزیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے مواصلات کے متعلقہ سوالوں کو موخر کرنا پڑا۔ وقفہ سوالات کے بعدچوہدری اشرف علی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی وکلاء کی کئی روز سے ہڑتال ہے جس کی وجہ سے بہت سے کام رکے ہوئے ہیں اور معاملات خراب ہو رہے ہیں۔
جس پر وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑے مسائل کا سامنا ہے، حکومت اس معاملے کو بڑی باریک بینی سے دیکھ رہی ہے ،تمام وکلاء تنظیموں کو آن بورڈ لیا ہوا ہے ،بہت جلدکوئی راستہ نکل آئے گا۔ اس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے سرکاری کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا، وزیر قانون راجہ بشارت نے ’’ صحت‘‘ پر عام بحث کے لئے تحریک پیش کی ۔جس پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ابھی اپنا پالیسی بیان جاری ہی کرنے لگی تھیں کہ اپوزیشن کے رکن طاہر پرویز نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر ڈپٹی سپیکر نے 5منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی اور پھر اجلاس 15منٹ کے لئے ملتوی کردیا،ڈپٹی سپیکر دوبارہ 12بجے ایوان میں آئے اور کورم پھر بھی پورا نہ تھا جس کے بعداجلاس پیر 10دسمبرسہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.