لیونگسٹون کی عمدہ آل رائونڈر کارکردگی، انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:26

لیونگسٹون کی عمدہ آل رائونڈر کارکردگی، انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے ..
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) لیام لیونگسٹون کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کر دیا، فاتح ٹیم نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، لیونگسٹون نے 3 وکٹیں لیکر اور ناقابل شکست 35 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہفتہ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 139 رنز بنائے، کپتان شان مسعود 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، مختار احمد 1، اسراراللہ 7، عادل امین 28، عامریامین 10، محمد حسن 16، محمد عرفان (ٹو) 11، محمد عرفان (فائیو) 4 اور عمید آصف بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، لیونگسٹون اور اوورٹن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں انگلینڈ لائنز نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان گریگوری 26 اور ڈیوائز 25 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو لیونگسٹون نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

عامر یامین اور محمد عرفان (فائیو) نے دو، دو، وقاص مقصود اور محمد عرفان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔