آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت اور تباہی کا باعث بن رہا ہے، سیف الدین سوز

اتوار 9 دسمبر 2018 13:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) کانگریس کے سینئر رہنما اور بھارت کے سابق وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ تین دہائیاں قبل جب سے جموںوکشمیر میں کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ نافذ کیا گیا ہے یہ قتل و غارت اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پروفیسر سوز نے دولت مشترکہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ڈائریکٹر سنجوئی ہزاریکا کے نام ایک مراسلے میں ان پر زوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کے لیے بھارت میں ایک مضبوط مہم کی قیادت کریں۔

سابق بھارتی وزیر نے ہزاریکا کو کالے قانون کی سیکشن 4کی ظالمانہ دفعات کے بارے میں بتایا جن کے تحت ایک عام فوجی کسی جوابدہی کے بغیر کچھ بھی کرسکتا ہے۔وہ کسی بھی شخص کو قتل کرسکتاہے،املاک تباہ کر سکتا ہے اور اگر اس کو کوئی خطرہ محسوس ہوتو وہ جو چاہے کرسکتا ہے۔ پروفیسر سوز نے کہاکہ انہوں نے ہزاریکا کو واضح کیا کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ بہت نقصان دہ ہے اور یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث ہے۔انہوںنے ہزاریکا سے کالے قانون کی منسوخی کیلئے ایک زبردست مہم چلانے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :