عوام میں آگاہی کیلئے انسانی حقوق کو لازمی موضوع کے طور پر نصاب کا حصہ بنانا ہوگا‘اعجاز عالم
تحریک انصاف کی حکومت میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے‘صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور
اتوار 9 دسمبر 2018 14:50
(جاری ہے)
معاشرے میں بڑھتے ہوئے مظالم کو دیکھتے ہوئے سوسائٹی کے قیام کا سوچا اور آج ہزاروں افراد اس کی رکنیت حاصل کر چکے ہیں،جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی دیکھی جاتی ہے تو سوسائٹی کے ممبران فوری ذریعہ ابلاغ کے ذریعے آواز بلند کرتے ہیں اور خواتین پر ظلم و تشدد،ناانصافی،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا،بچوں پر تشدد،غریب لوگوں کے علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور بہت سی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوسائٹی ممبران کے بہترین ٹیم ورک سے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
سیمینار میں شامل شرکاء نے سوسائٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد کو سراہا اور مستقبل میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سوسائٹی کے ساتھ ملکر اپنا بھرپور کردارنبھانے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو ملکر عوام میں احساس بیداری پیدا کرنا ہوگا کہ ہر شخص اپنے حقوق و فرائض میں جان سکے اور اس کیلئے پنجاب حکومت ایسے پروگرامز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے تمام تر کاوشوں کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کو لازمی موضوع کے طور پر نصاب کا حصہ بنانے جا رہے ہیں تاکہ اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں وغیرہ میں تعلیم حاصل کرنے والے اپنے حقوق بارے جان سکیں اور گاہے بگاہے تعلیمی اداروں میں ہونیوالے مختلف پروگرامز میں شرکت کے دوران نوجوان نسل میں آگاہی کیلئے وزارت انسانی حقوق تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ موجودہ دور میں ہر شہری تک کوئی بھی بات احسن طریقے سے پہنچانے کیلئے ذریعہ ابلاغ کی اہمیت بہت ذیادہ بڑھ چکی ہے اور پرنٹ میڈیا والے جب اسطرح کی سوسائٹی کو پروموٹ کرتے ہیں تو یقین کرلیں کہ ہر عام و خاص اپنے حقوق بارے جان سکے گا اور ضرورت بھی اس مر کی ہے کہ ہمیں اپنے حقوق کا علم ہو وگرنہ لاعلمی کے باعث عام آدمی بہت سے مظالم کا شکار ہو رہا ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت میں ہر طرح کے ظلم و ستم کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور صوبائی وزیر کو انتظامیہ کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.