سرکاری کالجوں کے اساتذہ پر اکیڈمیوں، نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پاپندی عائد

اتوار 9 دسمبر 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سرکاری کالجوں کے اساتذہ پر اکیڈمیوں، نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پاپندی عائد کردی گئی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ پرائیویٹ اداروں اور اکیڈمیز میں نہ پڑھانے کا بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر جمع کرائیں گے اور خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

بیان حلفی کے مطابق کالج اساتذہ پارٹ ٹائم میں بھی نجی اداروں میں کوچنگ کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ خفیہ ٹیمیں اساتذہ کی مانیٹرنگ کریں گی۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبد الخالق نے کہا ہے کہ فیصلہ نا انصافی پر مبنی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ حکومت نے زبردستی بیان حلفی لیے تو لاہور سمیت پنجاب بھرکے کالجوں میں احتجاج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت سرکاری کالجوں میں 18 ہزار 163 اساتذہ تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔