رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر سے جنرل کونسلر راجہ غلام نقی کی ملاقات

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر کی گلیوں اور لنک سڑکوں کیلئے فنڈ جاری کرنے کی یقین دہانی

اتوار 9 دسمبر 2018 16:40

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) یونین کونسل کنوہا کے جنرل کونسلر راجہ غلام نقی نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات میں یوسی کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سہوٹ بگیال لنک روڈ کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جس کو پورا کیا جائے جس پر جس پر ایم پی اے نے کہا کہ متعدد گلیوں اور لنک روڈ کی تعمیر کیلئے گرانٹس جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں موضع بگیال کی ایک کلو میٹر پر مشتمل لنک روڈ کی تعمیر بھی شامل ہے جس کے لیے 60لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔گلیوں اور لنک روڈز کی تعمیر کیلئے ٹینڈر ز بھی طلب کر لئے گئے ہیں جن پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائے گا جس پر راجہ غلام نقی نے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔