حکومت پولیو کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،عطاء الحق

اتوار 9 دسمبر 2018 17:00

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) اے ڈی سی آر مظفرگڑھ عطاء الحق نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے والدین علماء کرام اور اساتذہ کو بھی مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ پولیو مہم کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کو پولیو سے پاک رکھنے کیلئے ملازمین کو مزید محنت اور دیانتداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا کہ دس سے بارہ دسمبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر آٹھ لاکھ چالیس ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اسکے لئے محکمہ صحت کی جانب س1878 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 3652 ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے یہ ٹیمیں گھر گھر اور اسکے علاوہ مختلف مراکز صحت سکول بس سٹاپ ریلوے اسٹیشن پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی میٹنگ میں ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال مکول ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی کے علاوہ معاون ایجنسیوں کے نمائندگان ڈاکٹر عادل لغاری ڈبلیو ایچ او محمد راشد یونیسف یوسی ایم اوز علمائکرام اساتذہ پولیس کے افسران نے شرکت کی۔