اوکاڑہ ، پولیس بھرتی ، اصل امیدواروں کی جگہ تحریری امتحان دینے والے چار ملزمان گرفتار

اتوار 9 دسمبر 2018 17:40

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی بھرتی اصل امیدواروں کی جگہ تحریری امتحان دینے والے چار ملزمان کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،ضلع اوکاڑہ میں پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے تحریری ٹیسٹ تین مختلف مراکز اسلامیہ ہائی سکول سپیریر کاج میں جاری ہیں تحریری امتحان دینے والوں کی جب بائیومیڑک تصدیق کی گئی تو دوسرے امیدواروں کی جگہ امتحان دینے والے چار جعلی ملزمان ارمان سیہل زبیر رشید فیصل اور عدنان پکڑلیے گئے اوران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :