گوجرانوالہ ریجن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،آر پی او طارق عباس

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو اپناتے ہوئے گوجرانوالہ ریجن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں خدمت سنٹر کا قیام ،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پولیس خدمت کاؤنٹر،ڈولفن فور س کا قیام اورٹریفک کے نظام میں جدت لائی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر پی او آفس میں نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے ہمراہ آئے تمام پرائیویٹ سکولزکے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر NAPSکے مرکزی صدر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی ، طا ہر محمود ،مختلف سیکٹرز کے ہیڈز ، پی ایس او انسپکٹر ضیغم ثناء اور پولیس ترجمان عامر وسیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسرنے کہا کہ ہمیں اپنی منزل کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے ۔

دوران گفتگو شائستگی اور آداب و اخلاص کے معیار کوگرنے نہ دیں۔ اپنے معیار زندگی کو بلند رکھنے کے لئے دوسروں کو عزت دیں۔ حاضرین محفل کی جانب سے سوال کے جواب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو واضح کرتے ہوئے آر پی اونے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر پولیس کچھ نہیں کر سکتی ۔جب تک شہری پولیس کے شانہ بشانہ نہیں ہوتے اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ممدو معاون نہیں ہوتے تب تک پولیس اپنی ورکنگ میں فیل ہے۔

متعلقہ عنوان :