کھیلوں کی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی،اسسٹنٹ کمشنر باڑہ

اتوار 9 دسمبر 2018 19:50

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر باڑہ عصمت اللہ وزیرنے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلئے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے زیر انتظام قمبر گالا سپورٹ میں تورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کھلاڑیوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کرے گی جو ان کا حق بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قمبر سپورٹس گالا 26نومبر کو شروع ہوا اور اس میں پرائیویٹ سکولز باڑہ کے بارہ بارہ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں رسہ کش، کرکٹ لانگ جمپ،رننگ کے مقبلے ہوئے رسہ کشی کے فائنل میں اقبال ویژن کول نے سن شائن کو شکست دی، لانگ جمپ اور رننگ میں اسلامیہ پبلک سکول نے علامہ اقبال پبلک سکول کو شکست دے کر فائنل میں کامیابی حاصل کی جبکہ کرکٹ میں بیکن ہائوس سکول کی ٹیم نے گریس ایجوکیشن کو شکست دے کر فائنل جیت لیا مہمان خصوصی نے ٹیم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ گالا سپورٹ ٹورنامنت آرگنائز کرنے اور ٹورنامنٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تیس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :