پشاور زلمی فٹ بال ٹیم کا بھی انتخاب کیا جائے گا ،حاجی مرزا خان آفریدی

اتوار 9 دسمبر 2018 19:50

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر و صنعت کارحاجی مرزا خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں، کھیلوں پر توجہ دے کرامن کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔باڑہ سے بہت جلد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، پشاور زلمی فٹ بال ٹیم کا بھی انتخاب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ونٹر فٹ با ل ٹورنامنٹ منڈی کس کے فائنل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ٹورنامنٹ کا فائنل ایم ڈی کیMDKاور شیخ آباد یونائٹیدکے درمیان کھیلا گیا جس میں شیخ آباد نے کامیابی حاصل کی ۔ٹورنامنٹ میں باڑہ سے تعلق رکھنے والی اٹھارہ اور پشاور سے دو ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کے موقع پر تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سینیٹر مرزا خان نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے اور کھیلوں کے فروغ سے امن کے قیام میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :