متاثرین اسلام آباد نے سی ڈی اے کی جانب سے ،مختلف موضع جات کو13دسمبر تک خالی کرنے کے نوٹس کو مسترد کر دئیے

اتوار 9 دسمبر 2018 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) متاثرین اسلام آباد نے سی ڈی اے کی جانب سے ،مختلف موضع جات کو13دسمبر تک خالی کرنے کے نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھ تک متاثرین اسلام آبا دکو50فیصد حقوق سی ڈی اے نے ادا نہیں کئے ہیں گذشتہ 35سالوں سے متاثرین کو ذلیل کرنے کے بعد نئی حکومت اور عدالت کو گمراہ کرکے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے متاثرین پر حکومت سے زبردستی کروانا چاہتی ہے اور اپنی ناکامی اور کوپشن کے نتائج حکومت کے سر تھوپنا چاہتا ہے جو سراسر غیرقانونی ہے متاثرین میں اس حواے سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے حکومت اور چیف جسٹس سے اس غیرقانونی اپریشن کو موخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے احتجاج اور عدالتوں سے رجو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے گذشتہ روز متاثرین اسلام آباداور سیاسی قیادت کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر سابق ارکان پارلیمنٹ انجم عقیل خان،ملک ابرار کے علاوہ زبیر فاروق،ذیشان نقوی،اعظم خان،ملک سجاد دیگر متاثرین بھی موجود تھے، اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے متاثرین موضع جات بہیکڑاکو،بہیکڑ فتح بخش،بارہ دری اور دھریک موری گولڑہ شریف کے ہزاروں متاثرین کو13دسمبر 2018 تک تمام مو ضع جات خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگرحکومتی طاقت کا استعمال کا جائے گاہنگامی اجلاس میں تمام نکات کا جائزہ لیا گیا ہے اور متاثرین میں اس بات پر اتفاق پایا گیا ہے ابھی تک سی ڈی اے نی50فیصد حقو ق ادا نہیں کئے گئے ہیں جن میں پلاٹ،زمین کے بدلے پلاٹ،بی یوپی کے پلاٹ،آبادی دیہی کا معاوضہ،اور متبادل اراضی شامل ہیں اور سی ڈی اے نے گذشتہ 35سالوں سے متاثرین کو ذلیل کرنے کے بعد نئی حکومت اور عدالت کو گمراہ کرکے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے متاثرین پر حکومت سے زبردستی کروانا چاہتی ہے اور اپنی ناکامی اور کوپشن کے نتائج حکومت کے سر تھوپنا چاہتا ہے جو غیرقانونی ہے ۔

ظفر ملک