اوریامقبول جان نے پی ٹی آئی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مفتی حافظ یوسف سلطانی 40سال سے قرآن کی تعلیم دیتے رہے،چیف جسٹس نوٹس نہ لیکرحلف سے انحراف کریں گے، معاہدے پر افضل قادری اور ریاست کے ذمہ داروں کے دستخط تھے؟عہد توڑنے والے پراللہ نے لعنت بھیجی ہے،یہاں یوٹرن کہا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 دسمبر 2018 23:15

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 دسمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار اوریامقبول جان نے مفتی حافظ یوسف سلطانی کی جیل میں وفات پر پی ٹی آئی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر افضل قادری اور ریاست کے ذمہ داروں کے دستخط تھے؟عہد توڑنے والے پراللہ نے لعنت بھیجی ہے،دھرنا دینے والوں کوزوربازوپراٹھاتے لیکن منافقت مت کرو۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے1857ء کے زمانے سے سبق پڑھا ہوا ہے کہ ریاست کی بڑی طاقت ہوتی ہے۔

ریاست ہر چیز کو دبا سکتی ہے۔جیسے کہ کفایت اللہ بڑے مشہور عالم دیں تھے ان کو پھانسی دی گئی۔1857ء کے غدر میں تمام علماء کرام کو توپوں کے آگے باندھ کر اڑا دیا گیا تھا۔اس کے باوجود بھی انگریز دو تین چیزوں کا دھیان کرتا تھا۔

(جاری ہے)

نمبر ایک جب وہ کسی سے معاہدہ کرلیتا تھا تواس کی پاسداری کرتا تھا۔ لیکن آج یوٹرن سے بھی آگے کی باتیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ لعنت عہد توڑنے والے پرڈالی ہے۔

اللہ فرماتے ہیں اس شخص میں ایمان ہی نہیں جس میں عہد کی پاسداری نہیں ہے۔ لیکن اگر ریاست عہد توڑ دیتی ہے توپھر ریاست کا توایمان گیا۔کیا اس معاہدے پردوبرابر کے فریقوں کی حیثیت سے افضل قادری اور ریاست کے دستخط تھے؟اس وقت ان کیخلاف کھڑے ہوجاتے کہ ہم آپ کو یہاں سے اٹھائیں گے لیکن منافقت مت کرتے۔اس طرح محلے کے غنڈے کیا کرتے ہیں۔اوریا مقبول نے کہا کہ میں اس شخص کو جانتا ہوں،میرے شہر سے تھوڑا دور ہیں۔ مفتی حافظ یوسف سلطانی وہاں کے رہنے والے ہیں۔پروفیسروں کو ہتھکڑی لگی توپورا میڈیا چیخا ہے۔ لیکن یہ چالیس سال قرآن پڑھاتے رہے۔کیا یہ استاد نہیں ہے؟ ان کو اٹھا کر جلال پور جٹاں میں رکھا گیا۔ اگر چیف جسٹس سوموٹو نہیں لیں گے تو اپنے انصاف کے حلف سے نحراف کریں گے۔