ترکی کے صدرکی فرانس میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنقید

یورپی سلامتی و بہبود کی دیواریں خود یورپیوں کے ہاتھوں لرز رہی ہیں، ترک صدر

پیر 10 دسمبر 2018 11:37

ترکی کے صدرکی فرانس میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنقید
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فرانس میں پیلی جیکٹوں والے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف پولیس نے انتہائی سخت رویے کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں سلامتی اور بہبود کی دیواریں مسلمانوں یا تارکین وطن کی وجہ سے نہیں بلکہ خود یورپی شہریوں کے ہاتھوں لرز رہی ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر یورپی ممالک نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔