عراق میں داعش کے خلاف کامیابی کا ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) عراق میں داعش کے خلاف کامیابی اور اس سے ملک کو چھٹکارا دلوانے کو ایک سال مکمل ہونے ملک بھر میں خوشیاں منائی گیئں۔ العریبہ نیوز کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں بغداد حکومت نے اس شدت پسند تنظیم کے خلاف عسکری کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دن کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جبکہ دارالحکومت میں تمام چیک پوائنٹس کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور داعش کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور چند لمحوںکی خاموشی اختیارگی۔ واضح رہے کہ داعش نے بہت کم وقت میں عراق کے بڑے حصے پر کنٹرول قائم کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :