فیصل آباد چیمبرکا برطانوی سرمایہ کاروں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

فیصل آباد چیمبرکا برطانوی سرمایہ کاروں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے برطانوی سرمایہ کاروں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ فیصل آباد میں نئی صنعتیں لگانے کے خواہشمند برطانوی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں جبکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی برطانیہ کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں برطانیہ کی طرف سے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔ انہوں نے لندن کے میئر کی طرف سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا کہ برطانوی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے اور یقین دلایا کہ فیصل آباد میں سرمایہ کاری کرنے والے برطانوی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔