پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ملک میں ٹینس کی بہتری کیلئے رواں ماہ کے آخری ہفتہ ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ملک میں ٹینس کی بہتری کیلئے رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی کریں گے۔ اجلاس کے حوالے سے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایف کے نائب صدر قمر زمان نے بتایا کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں طلب کر لیا ہے۔

اجلاس کی صدارت شاہد علوی کریںگے۔ اس موقع پر نائب صدر قمر زمان، جان شیر خان، تمام صوبوں کے ممبران اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں قومی کھلاڑیوںکی کارکردگی، عالمی مقابلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں پشاور میں انٹرنیشنل سکوائش کے مقابلے بحال کرنے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے اور اس حوالے سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو آگاہ کیاگیا ہے اور وہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفد پشاور بھیجے گا۔

قمر زمان نے کہا کہ نیول چیف سکوائش ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑی فرحان محبوب کی کارکردگی عمدہ رہی ہے اور انہوں نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے سخت تربیت کی ضرورت ہے۔