دُبئی 92 سائیکل چیلنج کے باعث متعدد سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو گا

9ویں سائیکلنگ ایڈیشن کے دوران دو ہزار سے زائد سائیکلسٹ حصّہ لیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 10 دسمبر 2018 16:07

دُبئی 92 سائیکل چیلنج کے باعث متعدد سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو گا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر2018ء) آئندہ جمعہ یعنی 14 دسمبر 2018ء کو دُبئی کا مشہور سالانہ سائیکلنگ مقابلہ منعقد ہو گا، جس کے باعث دُبئی شہر کی متعدد سڑکوں پر شدید ٹریفک جام دیکھنے کو مِلے گا۔ دُبئی سائیکلنگ چیلنج کے 9ویں ایڈیشن میں دو ہزار سے زائد سائیکلسٹ اپنی قسمت آزمائی کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ سو اس بار وِیک اینڈ پر ڈرائیور حضرات کے لیے بڑی پریشانی کھڑی ہونے والی ہے۔

اس مقابلے سے حاصل ہونے والی آمدنی الجلیلہ فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔ سائیکل سواروں کے سفر کا آغاز دُبئی آٹو ڈروم سے شروع ہوگا اور یہی اس ریس کا اختتامی پوائنٹ بھی ہو گا۔یہ سائیکل سوار موٹر سٹی، دُبئی سپورٹس سٹی، الخیل روڈ، حِصّا سٹریٹ اور ریمران سٹریٹ سے بھی گُزریں گے۔

(جاری ہے)

اس سائیکلنگ مقابلے کے باعث جُمیرہ لیکس ٹاورز، جُمیرہ وِلیج سرکل، موٹر سٹی، دُبئی سپورٹس سٹی، گرین کمیونٹی، ریمرام، عریبین رانچیز 2 اور دی وِلا کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بُری طرح سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹریفک کی روانی میں یہ رُکاوٹ صبح ساڑھے پانچ بجے سے لے کر صبح دس بجے تک رہے گی۔ اس حوالے سے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ جمعے کی صبح کو بیشتر سڑکیں گاڑیوں سے کھچا کھچ بھری نظر آئیں گی۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے ’’ہم ڈرائیورز حضرات کو (جمعہ کے روز) پیش آنے والی تکلیف کا اندازہ ہے ۔ تاہم آپ کے تعاون سے ہی ہم (مقابلے میں شریک) سائیکل سواروں اور اُن کے پیاروں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ یہ سائیکلنگ ایونٹ ہر سال منعقد ہوتا ہے جس میں ہزاروں جوشیلے سائیکلسٹ حصّہ لیتے ہیں۔ اس سائیکل ایونٹ میں دو فاصلوں کی ریس ہوتی ہیں۔ پہلی ریس 53 کلومیٹر پر محیط ہے جبکہ دُوسری 92 کلومیٹر طویل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :