سپریم کورٹ کا میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر تجاوزات سے متعلق کیس میں فقیرخاندان کی زمین سے متعلق حکم

پیر 10 دسمبر 2018 16:31

سپریم کورٹ کا میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر تجاوزات سے متعلق کیس میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر تجاوزات سے متعلق کیس میں فقیرخاندان کی زمین سے متعلق حکم امتناع جاری کردیا۔ پیر کو سپریم کورٹ میں جسٹس منظور احمد نے میانی صاحب قبرستان کی اراضی پرتجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی،حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قبرستان کی کمیٹی کوکہاگیاتھاکہ فائنل رپورٹ دے،آج تک فائنل رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی،جہاں کہیں دیوارنظرآتی ہے توڑدی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور احمد نے استفسار کیا کہ یہ زمین کب الاٹ ہوئی حامد خان نے کہا کہ یہ زمین ہماری وراثتی ہے،الاٹ نہیں ہوئی،جسٹس منظور احمد نے کہا کہ کاغذات میں لکھاہواہے زمین الاٹ ہوچکی ہے،ڈپٹی کمشنرنے کوئی الاٹمنٹ لیٹرجاری کیا کیاکسی نے پہلے قبضہ لینے کی کوشش کی ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی نے زمین کی ملکیت کوچیلنج نہیں کیا،نوٹس دیئے بغیرقبرستان کی چاردیواری گرادی گئی، عدالت نے فقیرخاندان کی زمین سے متعلق حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے میانی صاحب قبرستان کمیٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔