عباسیہ ویلفیئر فائونڈیش پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن و تقریب حلف برداری

ملک و ملت کی بہتری اور ترقی کے لیئے دیگر اقوام کی طرح ہماری قوم کا بھی ناقابل فراموش کردار ہے، شاہد خاقا ن عباسی

پیر 10 دسمبر 2018 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) عباسیہ ویلفیئر فائونڈیش پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن و تقریب حلف برداری کا زیر صدارت سابق وزیر اعظم پاکستان شاھد خا قان عباسی اسلام آباد میں انعقاد ھواجس میں بر گیڈیئر خالد مسعود عباسی ، عباسیہ ویلفیئرفائونڈیشن کے صدر جان محمد عباسی , جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی,چیف آرگنائزر محمّد لطیف عباسی, ڈپٹی آرگنائزر امان اللہ عباسی, یوتھ پریذیڈنٹ حماد عاشق عباسی, پریس سیکرٹری عمران عباسی, کوآرڈینیٹر سفیر اختر عباسی , اوور سیز پریذیڈنٹ بابر عباسی , اور خواتین ونگ کی پریذیڈنٹ حلیمہ سعدیہ عباسی سمیت دیگر شخصیات نیشنل پریس کلب کینائب صدر عابد عباسی, سینیئر اینکر محسن اعجاز عباسی,ہل نیوز کے ایڈیٹر اے ڈی عباسی ، اکسار عباسی , ملک سلام عباسی, ملک سلیم عباسی,مسلم لگی رہنما ساجد عباسی اور دیگر اہم مذہبی ، سیاسی ، سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آرگنائزر محمد لطیف عباسی نے فائونڈیشن کی کاکردگی اور خدمات سے شرکائ کو آگاہ کیا جبکہ مقررین نے تنظیم کے زیر اہتمام تعلیمی ، رفاعی ، فلاحی ، تربیتی اور ہنرمند اقدامات کے ذریعے بلا تفریق خدمت خلق کے کاموں کو وسیع کرنے اور باہم اتفاق و اتحاد کے فروغ پر زور دیا۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک و ملت کی بہتری اور ترقی کے لیئے دیگر اقوام کی طرح ہماری قوم کا بھی ناقابل فراموش کردار ہے انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کا بچہ بچہ مملکت خداداد کی تعمیر و ترقی ، نظریاتی اور جغرفیائی سرحدات کی حفاظت کے لیئے کمر بستہ ہے اور آج ہم اس عہد کے لیئے جمع ہیں کہ خدمت کا ہمارا یہ سفر جاری رہے گا اور ہم اس سلسلے کو اپنی نسلوں کے زریعے انکی تربیت کرکے جاری رکھیں گے۔

تقریب کا اختتام تحائف کے تبادلوں ملک و ملت کے استحکام کے لیئے خصوصی دعا کے ساتھ ھوا۔