آرمی چیف سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

علاقائی سیکیورٹی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت

پیر 10 دسمبر 2018 22:54

آرمی چیف سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین مثالی تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک چین مثالی تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں چینی نائب وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ )