وزیراعلیٰ عثمان بزدارصبح سے رات گئے تک سول سیکرٹریٹ میں سرکاری امور نمٹاتے رہے

پیر 10 دسمبر 2018 23:51

وزیراعلیٰ عثمان بزدارصبح سے رات گئے تک سول سیکرٹریٹ میں سرکاری امور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ میں انتہائی مصروف دن گزارا - وزیراعلیٰ تقریبا ً صبح 11.

(جاری ہے)

00بجے سول سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوںنے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی-وزیراعلیٰ نے سول سیکرٹریٹ میں مختلف اراکین اسمبلی سے ملاقات بھی کی جبکہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی وزیراعلیٰ سے ملی-وزیراعلیٰ سے مختلف وفود نے بھی ملاقات کی-وزیراعلیٰ نے سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں دیگر سرکاری امور بھی نمٹائی-وزیراعلیٰ تقریباً رات:15 8بجے سول سیکرٹریٹ سے واپس وزیراعلیٰ آفس کے لئے روانہ ہوئی- وزیراعلیٰ نے تقریبا 9گھنٹے سے زائدوقت سول سکرٹریٹ میں انتہائی مصروف گزارا-