خواجہ برادرن کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع
چئیرمین نیب نے تفتیش تبدیلی کی درخواست منظور نہیں کی، ڈی جی نیب مسلم لیگ ن کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ان پر اعتماد نہیں۔ وکیل سعد رفیق
مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 12:44
(جاری ہے)
قیصر امین بٹ کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
جہاں پر انہوں نے پیراگون اسکینڈلسے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس سے قبل قیصر امین بٹ چیئرمین نیب کے سامنے وعدہ معاف گواہ بننے کا بھی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں قیصر امین بٹ نے ایک سوال” کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیقملوث ہے یا پھر ندیم ضیاء ملوث ہے؟“ کے جواب میں کہا کہ ندیم ضیاء ملوث ہے سب فراڈ اس نے کیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ نیب کی جانب سے ان کوکس طرح کی سہولیاتدی جارہی ہیں؟جس پر انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے مجھے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان سے پھر سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں؟ جس پرقیصر امین نے کہا کہ جی میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہوں۔ دوسری جانب چار دسمبر کواحتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس کی سماعت پر قیصر امین بٹ کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ قیصر امین بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے 19 نومبر کو بیان لیا جس کے بعد اب حراست غیر قانونی ہو چکی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قیصر امین بٹ پلی بارگین سے بدل گیا۔ جس پر قیصر امین بٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے نیب سے مکمل تعاون کیا ۔ قیصر امین بٹ بیمار آدمی ہے تعاون کریں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ قیصر امین بٹ بتائیں کہ کتنے دن کا ریمانڈ دیا جائے ۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے پانچ دن کا ریمانڈ دے دیا اور کہا کہ لگ نہیں رہا کہ معاملہ پانچ دن میں کلیئر نہیں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.