بحرینی شوریٰ میں پہلی مرتبہ یہودی خاتون بھی شامل،فرمانرواں ے منظوری دید ی

منگل 11 دسمبر 2018 14:49

بحرینی شوریٰ میں پہلی مرتبہ یہودی خاتون بھی شامل،فرمانرواں ے منظوری ..
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے علی بن صالح الصالح کو مجلس شوریٰ کا صدر مقرر کردیا۔ وہ 2010ء سے اس منصب پر فائز چلے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ بحرین نے 9خواتین کو جن میں ایک یہودی اور ایک عیسائی بھی شامل ہیں مجلس شوریٰ کا رکن مقرر کردیا۔ نئی مجلس شوریٰ میں 31پرانے لوگ ہیں۔ شوریٰ کے ارکان کی تعدا د40تک پہنچ گئی ۔ بحرینی شوریٰ میں رکن خواتین کی تعداد 15ہوگئی ۔ یہ کل ارکان کا 18فیصد ہیں۔

متعلقہ عنوان :