جدہ: ہیروئن کی اسمگلنگ کے جُرم میں پاکستانی کا سر قلم
شاہد اقبال پیٹ میں ہیروئن چھُپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا تھا
محمد عرفان منگل 11 دسمبر 2018 14:49
(جاری ہے)
عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اُس کا سر قلم کرنے کی سزا سُنائی تھی۔
جبکہ اس سے پہلے اکتوبر کے مہینے میں بھی دو پاکستانیوں کو ہیروئن کی سمگلنگ کا جُرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی تھی۔ جن میں سے ایک شخص محمد رمضان سردارا بھی مملکت کے ایئرپورٹ پر اْترا تو کسٹم حکام نے شک گزرنے پر اُسے پکڑا تو پتا چلا کہ اْس نے اپنے پیٹ میں ہیروئن چھُپا رکھی تھی، جسے اْس نے مملکت میں فروخت کر کے بھاری رقم وصول کرنا تھا۔ عدالت کی جانب سے ملزم کو سزائے موت سْنائی گئی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم کا سر قلم کر دیا گیا۔ اکتوبر کے مہینے میں ہی دمام میں ایک اور پاکستانی زاہد الرحمان کا بھی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سر قلم کیا گیا تھا۔ اْس نے بھی اپنے پیٹ میں ہیروئن چھْپا رکھی تھی۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں منشیات کا استعمال کرنے والوں اور اسے اسمگل کرنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔سعودی عرب نے منشیات کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جس کے باعث بہت کم لوگ سعودی عرب میں منشیات منتقل کرنے کی جرأت کرتے ہیں اور زیادہ تر مؤثر سیکیورٹی نظام کے باعث پکڑے جاتے ہیں اور اپنی جان سے محروم ہو جاتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.