کویت:کروڑ روپے مالیت کا بیش قیمت سکارف خریدنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا صارفین نے دوشیزہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 11 دسمبر 2018 16:48

کویت:کروڑ روپے مالیت کا بیش قیمت سکارف خریدنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا
کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر2018ء ) کویت کی رہائشی دوشیزہ نے 75 ہزار امریکی ڈالر کی مالیت کا طلائی سکارف کیا خریدا، دُنیا بھر سے اُس پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا یہ سکارف دو کلو وزنی ہے جو 22 گرام سونے کو چادر کی صورت میں ڈھال کر تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوشیزہ کی جانب سے ایک ویڈیو بنا کر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں وہ ایک جیولری شاپ میں کھڑی دکھائی دیتی ہے، جو اپنے گرد سکارف اوڑھتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ کر کہتی ہے ’’کیا خیال ہے آپ کا، یہ سکارف مجھ پر جچتا ہے؟ ہے نا؟؟‘‘ یہ سونے کا قیمتی اور منفرد سکارف لڑکی نے خصوصی طور پر تیار کروایا تھا۔

لڑکی نے اپنے اس بیش قیمت سکارف کی تشہیر کے لیے ویڈیو کیا اپ لوڈ کی، سوشل میڈیا صارفین نے اُسے آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ کسی نے لڑکی کو نمود و نمائش کی دِلدادہ قرار دیا، تو کسی نے اُسے سطحی سوچ کی مالکن کہہ دِیا، کسی نے کہا کہ اس طرح کے اسراف کی اسلام بالکل اجازت نہیں دیتا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ لڑکی اگر اس طرح کی اوچھی حرکت کی بجائے اس کے مساوی رقم سے مستحق لوگوں کی امداد کر دیتی تو یقیناًاُسے زیادہ پذیرائی مِلتی۔ آپ بھی اس خاتون کی نمود نمائش کے اظہار پر مبنی یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :