خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد کی گئی، وہ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

منگل 11 دسمبر 2018 18:41

خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد کی گئی، وہ جن مقدمات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعد کی گئی ہے،ان گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کو روکے جانے سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہے، ان گرفتاریوں کا مطلب ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، ۔

(جاری ہے)

منگل کو مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جنہوں نے گاجریں کھائی ہیں انہی کے پیٹ میں درد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے اور جو پکڑ رہے ہیں انہیں بھی ہم نے نہیں لگا یا، ہم نہ بنانے والوں میں ہیں نہ لگانے والوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے خود مختار ہیں، انہیں گرفتار کر رہے ہیں، ہمیں ان کے مقدمات کا نہیں پتہ ہے۔