پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے تیار
تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ، اپنی پارٹی کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا ، علیحدگی کیلئے ووٹنگ بھی موخر کردی،ووٹنگ میں ناکام ہو جاتی ہیں تو پھر ان کی جماعت کنزرویٹو پارٹی جسے بھی پارٹی لیڈر منتخب کرے گی وہ وزیراعظم بن جائے گا، مختلف ناموں پر غور شروع
منگل 11 دسمبر 2018 23:17
(جاری ہے)
ان ناموں میں پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔
ساجد جاوید ایک سابق بینکر اور پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں۔اننچاس سالہ ساجد جاوید جدید برطانیہ کا کثیر الثقافتی اور معاشی چہرہ سمجھے جاتے ہیں۔ساجد جاوید نے 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم میں برطانیہ کے یورپ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ بریگزٹ ڈیل کے حق میں ہیں۔انہیں اپریل میں برطانیہ کا وزیر داخلہ مقرر کیا گیا اور انہوں نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں لندن کے سابق میئر بورس جانسن بھی شامل ہیں جنہیں 2016 میں ہونے والی بریگزٹ مہم کا ایک مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے لیکن ووٹنگ کے بعد وہ برطانوی وزیراعظم نہیں بن پائے تھے کیونکہ آخری لمحات میں ان کے ایک ساتھی نے ان کی حمایت سے انکار کر دیا تھا۔تھریسامے نے بورس جانسن کو وزیر خارجہ مقرر کیا لیکن انہوں نے سفارتی سطح پر بے تکی حرکتوں کی وجہ سے منفی شہرت حاصل کی۔اس کے علاوہ امبر رڈ، مائیکل گوو، ڈومینک ریب اور جیریمی ہنٹ بھی کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے متوقع وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہیں۔پینی مورڈنٹ بھی کنزرویٹو پارٹی کے ابھرتے ہوئے سیاستدان ہیں اور انہیں بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر تھریسامے کا بڑا ناقد سمجھا جاتا ہے۔سابق برطانوی وزیر برائے ورک اینڈ پنشن ایستھر مک وے نے نومبر میں بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر احتجاجاً وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا، وہ بھی متوقع امیداور ہو سکتی ہیں۔۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.