اوکاڑہ، ڈاکوؤں نے خواتین سے معروف بازار میں نقدی چھین لی

منگل 11 دسمبر 2018 23:32

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) دن دیہاڑے ڈاکوئوں نے خواتین سے معروف بازار میں نقدی چھین لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی بنک سے چار خواتین بیٹی کی شادی کا جہیز خریدنے کے لئے بنک سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی لے کر بازار جا رہی تھیں جب وہ محبوب عالم چوک کے قریب معروف بازار پہنچیں تو چار مسلح ڈاکو آگئے جنہوںنے اسلحہ کے زور پر ان سے نقدی چھین لی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہو گئے، اطلاع ملنے پر تھانہ اے ڈویژن کی پولیس انسپکٹر عرفان عالم کی قیادت میں پہنچ گئی۔