مکہ مکرمہ میں سمارٹ کار پارکنگ کا کام مکمل

بدھ 12 دسمبر 2018 11:07

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ کار پارکنگ تیار کر لی۔ ایک سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کے السلیمانیہ محلے میں المعلیٰ قبرستان کے قریب میونسپلٹی نے 13 منزلہ سمارٹ کار پارکنگ کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مسجد الحرام سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 540 گاڑیاں پارک کی جا سکیں گی اور کار پارکنگ میں کار پارک کرنے والوں کو اپنی گاڑی طلب کرنے کے 90 سیکنڈ کے اندر پہنچ جایا کرے گی جبکہ اس میں کار پارک کرنے کی فی گھنٹہ اجرت 10 ریال ہوگی۔ رمضان اور حج موسم میں بھی فیس یہی رہے گی۔