افغانستان، سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، تین طالبان ہلاک، متعدد زخمی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے کے نتیجے میں تین طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ یکتیا کے ضلع واضافوا میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کانشانہ بنایا جسکے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، حملے میں طالبان کا ٹھکانہ بھی تباہ ہو گیا۔