اپوزیشن اور حکومت ایوان کے دو جزو ہیں ،ْ ان کی بدولت ہی قانون سازی عمل میں لائی جا سکتی ہے ،ْسپیکر قومی اسمبلی

حکومت اور اپوزیشن کے تجربہ کار ارکان کو اپیل کرو ں گا کہ وہ ایوان کی کاروائی کو موثر طریقے سے چلانے میں اپنا کردار ادا کریں ،ْتمام اراکین قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور قانون سازی میں پیدا ہونے والے جمود کو توڑنے میں آگے بڑھیں ،ْمتحدہ مجلس عمل کے رہنمائوں سے بات چیت

بدھ 12 دسمبر 2018 17:36

اپوزیشن اور حکومت ایوان کے دو جزو ہیں ،ْ ان کی بدولت ہی قانون سازی عمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اپوزیشن اور حکومت ایوان کے دو جزو ہیں ،ْ ان کی بدولت ہی قانون سازی عمل میں لائی جا سکتی ہے ،ْحکومت اور اپوزیشن کے تجربہ کار ارکان کو اپیل کرو ں گا کہ وہ ایوان کی کاروائی کو موثر طریقے سے چلانے میں اپنا کردار ادا کریں ،ْتمام اراکین قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور قانون سازی میں پیدا ہونے والے جمود کو توڑنے میں آگے بڑھیں ۔

بدھ کو متحدہ مجلس عمل کے ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی مولانا عبدل اکبر چترالی، آفرین خان ، زاہد اکرم درانی ، محمد انور،اسعد محمود، منیر خان اورکزئی ، محمد جمال الدین ، عبد الشکور، عبدالواسع، کمال الدین ، صلاح الدین ایوبی، ، عصمت اللہ، سید محمود شاہ، جیمزاقبال، عالیہ کامران اور شاھدہ اختر علی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومتی وزراء وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان خصوصی طور پر مدعو تھے۔ اسد قیصر نے کہاکہ میرے لیے تمام ارکان اسمبلی قابل تعظیم اور قابل قدر ہیں ۔اسد قیصر نے کہاکہ تمام جماعتوں کے ارکان کو مساوی حقوق دینا میری اولین ترجیح ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میری زندگی کا بیشتر حصہ علماء کرام اور دینی حلقوں کی صحبت میں گزرا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ایم ایم اے میں زیادہ تر ارکان علماء کرام پر مشتمل ہیں اور میں ان سے خصوصی رغبت رکھتا ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ایوان کی کاروائی کو قواعد اور ضوابط سے چلانامیرے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔اسد قیصر نے کہاکہ اس وجہ سے بعض اوقات حکومتی اور اپوزیشن کے رہنماء نالاں دکھائی دیتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت ایوان کے دو جزو ہیں اور ان کی بدولت ہی قانون سازی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

اسد قیصر نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے تجربہ کار ارکان کو اپیل کرو ں گا کہ وہ ایوان کی کاروائی کو موثر طریقے سے چلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اختلاف رائے رکھنا ہر رکن اور ہر جماعت کا حق ہے مگر ماحول کو ساز گار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ تمام اراکین قائمہ کمیٹیوں کے قیام اور قانون سازی میں پیدا ہونے والے جمود کو توڑنے میں آگے بڑھیں ۔

متحدہ مجلس عمل کے جانب سے اسپیکر کو احسن طریقے سے ایوان کی کاروائی چلانے کی یقین دہانی کرگئی اورکہاکہ ایم ایم اے حکومت کے نرم خو اور لچک رکھنے والے اکابرین سے مل کر ماحول کو ساز گار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں قانون سازی کے عمل کو فوری اور موثر بنانے کے لیے تجاویز دی گئیں۔