اٹک،پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس

بدھ 12 دسمبر 2018 18:47

اٹک 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میںمنعقد ہو ا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف ،ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں حالیہ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی ۔پولیو ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں کہ پولیو مہم میں مختص کردہ ہدف مقررہ تاریخ تک حاصل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :