فرانس، سرحدی شہر اسٹراسبورگ میں فائرنگ، 4افراد ہلاک، 11 زخمی ہوگئے

بدھ 12 دسمبر 2018 21:33

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) فرانس کے جرمنی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر اسٹراسبورگ کے وسط میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔فرانس کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اسٹراسبورگ کی کرسمس مارکیٹ کے نزدیک پیش آیا ہے، اس مارکیٹ میں ہر سال لاکھوں سیّاح آتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 29 سالہ حملہ آور اسٹراسبورگ میں ہی پیدا ہوا اور سکیورٹی سرورسز اسے ممکنہ شدت پسند حملہ آور کے طور پر پہلے سے دیکھ رہی تھیں۔

پولیس نے گزشتہ روز ایک ممکنہ بینک ڈکیتی کے سلسلے میں اس کے گھر کی تلاشی لی تو اس کے گھر سے گرنیڈ ملے جس جگہ حملہ ہوا یورپین پارلیمنٹ کی عمارت وہاں سے قریب ہے۔ پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تجانی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’وہ شدت پسندوں یا جرائم پیشہ افراد کے حملے سے گھبرائیں گے نہیں۔