اسلام کے نام پر معرض وجود میںآنی والی مملکت خداداد میں شراب کے خلاف قانو ن کا منظور نہ ہونا بڑا المیہ ہے،میاںمحمد اویس
بدھ 12 دسمبر 2018 22:51
(جاری ہے)
مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمد اویس نے قومی اسمبلی میںشراب کے بل پر اپوزیشن کی مخالفت پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہندو کا شراب پر پابندی کابل پیش کر نااور مسلمان ممبران کا اس پر واویلا کرنا اور بل کا پاس نہ ہونا تشویش ناک ہے انہوںنے کہاکہ یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیاتھا اور اس میںکلمے والے قانو ن نافذکرنے سے ہی امن قائم ہوسکتاہے جب تک اس ملک میںقرآن وسنت کا نظام قائم نہیںہوتاملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیںہوسکتاانہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والی حکومت خود دیکھ لے کہ ریاست مدینہ ایسے بنتی ہے۔
شراب ،سود ،فحاشی وعریانی اور بے حیائی کے ہوتے ہوئے ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ حضورنبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ پوری دنیاکے لیے مشعل راہ ہے ہمارے حکمران بھی نبی پاکﷺ کی سیرت طیبہ سے استفادہ حاصل کریں اور ملک میںاسلامی نظام کو رائج کرکے اس کو امن کا گہوارہ بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.