ملک میں پہلی مرتبہ جاگیرداروں کیخلاف بڑا کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی فیصلہ، بڑے بڑے جاگیرداروں سے زرعی ٹیکس لینے کیلئے پالیسی مرتب کر لی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 12 دسمبر 2018 22:08

ملک میں پہلی مرتبہ جاگیرداروں کیخلاف بڑا کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2018ء) ملک میں پہلی مرتبہ جاگیرداروں کیخلاف بڑا کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ، حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی فیصلہ، بڑے بڑے جاگیرداروں سے زرعی ٹیکس لینے کیلئے پالیسی مرتب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قیام کے بعد سے ہی جاگیرداروں کیخلاف حکومتی سطح پر ایکشن لیے جانے کیلئے آواز بلند کی جاتی رہی ہے، تاہم کبھی کسی حکومت نے جاگیرداروں کیخلاف کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا۔

جاگیرداروں پر ناصرف زرعی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے، بلکہ زرعی ٹیکس ادا نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ اسی لیے اب پہلی مرتبہ ملک میں جاگیرداروں کیخلاف حکومت نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ جاگیرداروں کیخلاف بڑا کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بڑے بڑے جاگیرداروں سے زرعی ٹیکس لینے کیلئے پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے ملک کے بڑے بڑے جاگیرداروں اور سیاستدانوں کو ٹیکس ادائیگی کے نوٹس بھیج دیے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جو لوگ زرعی انکم ڈکلئیر کرتے ہیں، ان میں 4 میں سے صرف 3 افراد زرعی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اسی لیے حکومت نے سختی سے زرعی ٹیکس حاصل کرکے اپنی آمدنی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی جاگیردار زرعی ٹیکس کی ادائیگی میں رکاوٹ بنے گا، تو اس کیخلاف مزید سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :