بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے موٹر سائیکل رکشہ کو روٹ الاٹ کئے جائیں گے، 17دسمبر سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں،
کم عمر موٹر سائیکل اور چاند گاڑی ڈرائیورز کو پٹرول فروخت پر پابندی یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے، اولڈ جی ٹی روڈ کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے ماڈل سڑک بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر گجرات
بدھ 12 دسمبر 2018 23:29
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں ، کم عمر ڈرائیورز کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی کے احکامات بارے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے اور تمام پٹرول پمپس پر بینرز بھی لگوا دیے گئے ہیںنیز کسی پٹرول ایجنسی کو بھی ایسے افراد کو پٹرول فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوںنے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس دو ہفتے میں موٹر سائیکل رکشائوں (چاندگاڑیوں) کی تعداد ، انکے ڈرائیورز/مالکان کے رہائشی علاقہ جات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرے، جسکے بعد تمام موٹر سائیکل رکشہ کو روٹ الاٹ کر دیا جائے گا ، روٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا چالان کیا جائے گا ۔ دیگر اضلاع میں رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشہ بھی چلانے کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل سوار سائیڈ شیشی( بیک مرر) کا استعمال یقینی بنائیں، بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کیساتھ بیک مرر نہ لگانے والوں کے بھی چالان ہونگے۔ انہوںنے ٹریفک پولیس کی طرف سے بغیر ترپال مٹی اور ریت شہری علاقوں میں لیجانیوالی ٹریکٹر ٹرالیوں کی تھانوں میں بندش ، ڈرائیورز پر مقدمات کے اندراج کو سراہا اور کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اولڈ جی ٹی روڈ سائیں راجہ پھاٹک سے ٹول پلازہ تک ماڈل بنائی جائے گی، روڈ کی لین مارکنگ ہوگی اور ضلع کے دوسرے روڈ ز کیساتھ یہاں ٹریفک پولیس کی خصوصی نفری سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں، اوور سپیڈ کرنیوالوں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، بغیر بیک مرر موٹر سائیکل چلانے والوں، ون وے کی خلاف ورزی سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف خصوصی ایکشن لے گی۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.