امریکی فوج نے شمالی شام میں مبصر چوکیاں قائم کر دیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے شمالی شام میں مبصر چوکیاں قائم کر دی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اعلان میں ان چوکیوں کی تعداد اور مقامات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی علاقے میں شامی کردوں کی ملیشیا وائی پی جی ایک بڑے علاقے پر قابض ہے۔ ترکی کو یقین ہے کہ اس ملیشیا کے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ ان چوکیوں کو قائم کرنے پر ترک حکومت نے اعتراض بھی کیا تھا۔ ترکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی فوج کی چوکیوں کے قیام کا مقصد کرد ملیشیا کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :