سری لنکا کے برخاست وزیراعظم پر پارلیمان کا اعتماد

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:14

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) رواں برس اکتوبر میں برخاست کئے جانے والے سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرمے سنگھے نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی رائے شماری میں 225 رکنی ایوان میں وکرمے سنگھے کی حمایت میں 117 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ اس کا امکان ہے کہ آئندہ رائے شماری سے صدر میتھری پالا سری سینا پر رانیل وکرمے سنگھے کی دوبارہ بحالی اور ملک میں پیدا سیاسی بحران کو ختم کرنے کے دباؤ میں اضافہ ہو جائے گا۔ صدر سری سینا یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ وکرمے سنگھے کو وزیراعظم نامزد نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :