Live Updates

قائد جمیعت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں پر وقار عشائیہ تقریب کا اہتمام

تقریب میں ریاض کی تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے سینکڑوں نمائندگان نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 13 دسمبر 2018 14:57

قائد جمیعت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں پر وقار عشائیہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی حکومت کی دعوت پر آئے خصوصی مہمان قائد جمیعت علماء اسلام )مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں جمیعت علماء اسلام(ف) ریاض سعودی عرب کی جانب سے پر وقار عشائیہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ریاض کی تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے سینکڑوں نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسلام کے نام پہ معرض وجود میں آیا لیکن افسوس کے آج مذہبی جماعتوں کے نمائندگان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے تحفظ ناموس رسالت کی خاطر ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں پارلیمنٹ بائیس کروڑ عوام کی آواز ہے جو بائیس کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جو اقتدار کے پہلے سو دنوں میں انڈوں اور مرغیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکی ملک کی معیشت بد حالی کا شکار ہو چکی ہے مولانا مفتی سعید یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ علماء دین اسلام کے چوکیدار ہیں نہ کہ ٹھیکیدار ہم اس کی حفاظت چوکیدار بن کر کرٹ رہیں گے پاکستان اور سعودی عرب کے بہت پرانے اور گہرے مراسم ہیں ہم سعودی حکومت کے بے حد مشکور ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیتی ہے اسی طرح ہم پاکستانی بھی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اسی طرح ہم سب کو کشمیر کی آزادی کے کئے ایک آواز ہونا ہو گا بلکہ ایک امت ہو کر سوچنا ہو گا ہم کشمیری قوم کی ماوں ،بہنوں ،جوانوں،بچوں اور بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو آزادی کی جنگ برسوں سے لڑ رہے ہیں جمیعت علماء اسلام )ریاض کے صدر مولانا ہمایوں محسود نے اپنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا قاری عبدالباسط نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب ،پاک میڈیا فورم اور میڈیا نمائندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن اور گوجر یوتھ فورم سعودی عرب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو خصوصی تحائف بھی پیش کئے گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات