میرے شوہر سے بات کیوں کی ؟

خاتون نے پڑوسن کو قتل کر ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 دسمبر 2018 15:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2018ء) : بھارت میں شوہر سے بات کرنے پر بیوی نے پڑوسی خاتون کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدم برداشت کا یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو اپنے شوہر کا پڑوسی خاتون سے بات کرنا ایک آنکھ بھی نہ بھایا، شوہر کے جانے کے بعد بیوی نے پڑوسی خاتون کے گھر جا کر اس حوالے سے بات کرنا چاہی تو دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

تلخ کلامی کے دوران ہی خاتون نے اپنی پڑوسن کا قتل کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے شوہر سے بات کرنے پر ہونے والی تلخ کلامی کے نتیجے میں اپنی پڑوسن کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت 42 سالہ اندالو کےنام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے اس واقعہ پر مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :